Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیجنگ ونٹر اولمپک گیمز، افتتاحی تقریب میں سعودی پرچم کس نے اٹھایا  

فائق عابدی ونٹر اولمپک گیمز میں شریک ہونے والے پہلے سعودی کھلاڑی ہیں(فوٹو اخبار 24)
بیجنگ میں ونٹر اولمپک گیمز 2022 کی افتتاحی تقریب میں سعودی پرچم اٹھانے کا اعزاز فائق عابدی نے حاصل کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق فائق عابدی ونٹر اولمپک گیمز میں شریک ہونے والے پہلے سعودی کھلاڑی ہیں۔ وہ 13 فروری کو سکیٹنگ کے مقابلے میں شریک ہوں گے۔ اس مقابلے میں وہ پہلی بار شرکت کررہے ہیں۔ 
 سعودی وزیرسپورٹس اور اولمپک کمیٹی کے سربراہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل جمعرات بیجنگ پہنچ گئے تھے جہاں وہ 20 فروری تک اولمپک گیمز میں اپنے ملک کے وفد کی قیادت کریں گے۔
علاوہ ازیں بیجنگ میں ونٹر اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں جیسے ہی سعودی وفد قومی پرچم کے ساتھ اولمپک گیمز میں شرکت کے لیے گراؤنڈ میں داخل ہوا امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر  قومی پرچم اور وطن عزیز کے وفد کے احترام میں کھڑی ہوگئیں۔ انہوں نے ہاتھ ہلا کر خوش آمدید کہا۔
سعودی وزیر سپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ ’بیجنگ میں ونٹر اولمپک گیمز میں سعودی ٹیم کی شرکت باعث فخر ہے‘۔ 
 ٹوئٹر پر اس حوالے سے اپنے تاثرات میں انہوںنے  کہا کہ ’ بیجنگ ونٹر اولمپک گیمز میں شرکت پر خوش ہوں۔ اولمپک گیمز کی تاریخ میں پہلی بار سعودی ٹیم کی آمد قابل فخر ہے‘۔ 
 ’اعلی قیادت شکریہ اور تحسین کی مستحق ہے  جس نے زندگی کے ہر شعبے میں نوجوانوں کو بااختیار بنایا اور ہمارے خوابوں کو زمینی حقیقت میں تبدیل  کردیا‘۔

 

شیئر: