Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محفوظ قومی جنگل میں ہرن اور شتر مرغ چھوڑ دیے گئے 

نایاب جانوروں کے تحفظ کے لیے آگہی مہم بھی چلائی ہوئی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں امام ترکی بن عبداللہ محفوظ قومی جنگل اتھارٹی (ٹی بی اے) نے جمعے کو الریم اور الوضیحی نسل کے متعدد ہرن اور سرخ گردن والے شترمرغ حمی التیسیہ میں چھوڑے ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی  کے چیئرمین انجینیئر محمد الشعلان نے عہدیداروں اور علاقے کے باشندوں کی موجودگی میں نایاب جانور جنگل کے حوالے کیے۔ کوشش یہ ہے کہ الریم اور الوضیحی  نسل کے ہرن اور سرخ گردن والے شتر مرغ اپنے قدرتی ماحول میں نسل کی افزائش کریں۔ 

محفوظ قومی جنگل کا رقبہ 91 ہزار 500 مربع کلو میٹر ہے(فوٹو ایس پی اے)

محفوظ قومی جنگل اتھارٹی معاشرے میں نایاب اور کمیاب جانوروں اور پرندوں کی اہمیت اور ان کی نسل کے تحفظ کی ضرورت کے بارے میں آگہی مہم بھی چلا رہی ہے۔ 
یاد رہے کہ امام ترکی بن عبداللہ محفوظ قومی جنگل کا رقبہ 91 ہزار 500 مربع کلو میٹر ہے۔ یہ مملکت کے شمال مشرق میں واقع ہے۔ انتظامی اعتبار سے الجوف، القصیم، حائل ، حدود شمالیہ اور الشرقیہ ریجنوں میں آتا ہے۔ حمی التیسیہ محفوظ قومی جنگل کو بھی اس کا حصہ بنادیا گیا ہے۔ 
امام ترکی بن عبداللہ محفوظ قومی جنگل میں منفرد قسم کی نباتات پائی جاتی ہیں۔
یہاں خوشبویات اور علاج معالجے میں استعمال ہونے والی جڑی بوٹیاں بھی پائی جاتی ہیں۔ 

شیئر: