Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محفوظ قومی جنگل میں نایاب نسل کے 50 ہرن چھوڑے گئے

قومی جنگلات میں ایک ہزار سے زیادہ نایاب جانور چھوڑنے کا پروگرام ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں پیر کوعروق بنی معارض محفوظ قومی جنگل میں نایاب نسل کے 50 ہرن قدرتی ماحول میں چھوڑے گئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گورنر نجران شہزادہ جلوی بن عبدالعزیز بن مساعد نے پیر کومحفوظ قومی جنگل میں نایاب نسل کے چھوڑے ہیں۔
افزائش جنگلی حیاتیات قومی مرکز کے  چیئرمین ڈاکٹر محمد علی قربان نے بتایا کہ ’مملکت کے تمام علاقوں میں موجود قومی جنگلات کے حوالے سے قومی پروگرام نافذ کیا جارہا ہے۔ ایسے جانوروں اور پرندوں کی افزائش کی کوشش کی جارہی ہے جن کی نسلیں نایاب ہورہی ہیں‘۔ 

جو ہرن چھوڑے گئے ان میں 40 الوضیحی جبکہ 10 کا تعلق ادمی نسل سے ہے( فوٹو ایس پی اے)

ڈاکٹر محمد قربان کا کہنا ہے کہ ’عروق بنی معارض قومی محفوظ جنگل مملکت کے اہم جنگلات میں سے ایک ہے اور یہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے‘۔
’یہاں ہرن چھوڑے جانے سے قبل اس بات کا اطمینان کیاگیا کہ عروق بنی معارض کا ماحول نایاب نسل کے ہرنوں کے لیے موزوں ہے‘۔ 
افزائش جنگلی حیاتیات قومی مرکز کے چیئرمین نے کہا کہ ’مختلف قومی جنگلات میں ایک ہزار سے زیادہ نایاب جانور چھوڑنے کا پروگرام ہے۔ گزشتہ موسم میں  785 ہرن اور دیگر نایاب جانور اس پروگرام کے تحت جنگلات میں چھوڑے گئے تھے‘۔ 
عروق بنی معارض محفوظ قومی جنگل میں پیر کو جو ہرن یہاں چھوڑے گئے ہیں ان میں سے 40 الوضیحی جبکہ 10 کا تعلق ادمی نسل سے ہے۔

شیئر: