Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہنڈی کے کاروبار میں ملوث تین غیر ملکی گرفتار

’مذکورہ افراد غیر قانونی تارکین کو ترسیلات زر کی سہولت فراہم کرتے تھے‘ (فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے ہنڈی کے کاروبار میں ملوث تین غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گرفتار شدگان یمنی تارکین ہیں جنہیں ریاض شہر میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم اپنے ہم وطنوں کو ترسیلات زر کی سہولت فراہم کرتے تھے‘۔
’وہ نامعلوم ذرائع سے حاصل ہونے والی رقوم جمع کرکے غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک روانہ کیا کرتے تھے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’ترسیلات زر کے لیے وہ اپنے ایک ہم وطن ساتھی سے تعاون حاصل کرتے تھے جو سعودی عرب سے باہر مقیم تھا‘۔
’پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا  ہے اور جلد ہی انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: