Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں بدھ سے کہیں دھند اور کہیں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

مملکت کے بیشترعلاقوں میں درجہ حرارت میں کمی ہوگی(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا  ہے کہ بدھ سے اس ہفتے کے آخر تک مملکت کے بیشتر علاقوں کا موسم غیر مستحکم رہنے کا امکان ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ ’بدھ سے مملکت کے بیشترعلاقوں میں درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔‘
’مشرقی ریجن، ریاض ریجن اور نجران ریجن میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔‘
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’خراب موسمی حالات کا دائرہ عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجنوں کے مشرقی مقامات تک پھیل جائے گا۔‘ 
’رات اور صبح سویرے حدود شمالیہ اور الجوف ریجنوں کے متعدد علاقوں میں دھند چھا ئے رہنے کی توقع ہے۔‘ 

شیئر: