Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خطرناک بیماریوں کا سبب چوہے

سینٹ پیٹرز برگ....... چوہے جتنے بھی چھوٹے جانور ہوں یہ گوناگوں مصارف کیلئے جانے جاتے ہیں مگر اتنے ہی خطرناک ہوتے ہیں۔ اکثر طبی اور سائنسی تحقیقی تجربات کیلئے چوہوں کو استعمال کیا جاتا ہے۔ مگر یہ چوہے انتہائی خطرناک بیماریوں کا سبب بھی بنتے ہیں جن میں سے ایک سب سے بڑی بیماری طاعون ہے جو چوہوں کی موت سے پھیلتی ہے۔ تاہم یہاں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے مگر چوہوں سے پیدا ہونے والے خوف کے حوالے سے یہاںایک انتہائی مضحکہ خیز وڈیو جاری ہوئی ہے جسے لوگ بیحد شوق اور حیرت سے دیکھ رہے ہیں۔ وڈیو میں فلوریڈا کے شہر سینٹ پیٹرز برگ کا ایک پولیس افسر عمارت کی راہداری میں جو غالباً پولیس ہیڈ کوارٹر کی عمارت ہے اپنے سامنے اچانک تین چوہوں کو دیکھ کر اتنا خوفزدہ ہوا کہ اسے بھاگتے بنی۔ وڈیو دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ چوہے نے پہلے ہی پولیس افسر پر حملہ کرکے اسے خوفزدہ کردیا تھا مگر راہداری میں ادھر ادھر بھاگنے اورجان بچانے کی اسے کوئی صورت نظرنہ آئی تو پولیس افسر بھاگ کھڑا ہوا۔ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ وہ حملہ آور چوہے کے سامنے خود کو تنہا اور بے یارو مدد گار محسوس کررہا تھا جس کیو جہ سے اسکا خوف بڑھ گیا۔ کچھ دیر بعد ہوش بحال ہوئے تو اسے اپنی حرکت پر حیرت ہوئی اور مسکراہٹ کی رمق بھی چہرے پر نظر آنے لگی۔ اسکا کہنا تھا کہ وہ اپنی اس حرکت کو کوئی نام نہیں دے سکتا مگر جو بھی ہوا اس میں خوف اور جلد بازی دونوں کا عنصر شامل تھا۔ انہیں یقین ہے کہ اگر چوہے کو پہلی نظر میں دیکھ کر خوفزدہ نہ ہوتے تو شاید یہ واقعہ نہ ہوتا اور انہیں بھاگنے کی ضرورت پیش نہ آتی۔

شیئر: