سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے امیر محمد بن عبدالعزیز روڈ ’التحلیہ‘ انڈر پاس ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے۔ دو رویہ مدینہ روڈ پر بنایا گیا ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جدہ میونسپلٹی نے بیان میں کہا کہ انڈر پاس کی تعمیر پر 24 کروڑ 3 لاکھ 93 ہزار 735 ریال لاگت آئی ہے۔
جدہ میونسپلٹی میں روڈ اور پلوں کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئر صالح البخاری نے بتایا کہ انڈر پاس امیر محمد بن عبدالعزیز روڈ التحلیہ پر مدینہ منورہ روڈ کے چوراہے پر تعمیر کیا گیا ہے اور یہ 650 میٹر طویل ہے۔
یاد رہے کہ جدہ میونسپلٹی شہر کے اہم چوراہوں کو کشادہ کر رہی ہے اور سڑکوں کا جال پھیلا رہی ہے۔ نئے منصوبے مکمل ہونے سے شہر کے بیشتر مقامات پر ٹریفک اژدحام کم ہورہا ہے۔