Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں اسلامی فن تعمیر کا حسن قابل دید ہے: سعودی فوٹو گرافر

حرم شریف کی خوبصورت تصاویر لینے کا شوق ہے۔ (فوٹو العربیہ)
سعودی فوٹو گرافر عبدالعزیز الذبیانی نے مسجد الحرام مکہ مکرمہ کے قابل دید اہم مقامات کی البم جاری کی ہے جو جمالیاتی مناظر کےعکاس نقش و نگار اور فانوسوں کی تصاویر پر مشتمل ہے۔ 
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعزیز الذبیانی نے بتایا کہ مسجد الحرام کی خوبصورت تصاویر لینے کا شوق ہے۔ اسلامی فن تعمیر کو اجاگر کرنا اور انہیں اپنے کیمرے کے ذریعے شائقین تک پہنچانا دلچسپ مشغلہ ہے۔

اسلامی نقش و نگار کی انفرادیت سامنے لانا کوشش ہے۔ (فوٹو العربیہ)

سعودی فوٹو گرافر نے کہا کہ فوٹو گرافروں میں رمضان اور حج کے دوران زائرین کے جذبات و احساسات کو یادگار تصاویر کی شکل میں تبدیل کرنے کی مسابقت ہے۔ 
 ہرایک کی کوشش ہوتی ہے کہ کچھ نیا پیش کیا جائے۔ اسلامی فن کے ایسے پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے جن پرعام افراد کی نظر نہ ہو۔ اسلامی نقش و نگار کی انفرادیت کو سامنے لایا جائے۔ یہاں فن، روشنی، سائے اور دنیا بھر کے انسانوں کے گلدستوں کے حسین امتیزاج کو نئے انداز سے پیش کیا جائے۔ 

قرآنی آیات انتہائی خوبصورت انداز سے تحریر ہیں۔ (فوٹو العربیہ)

انہوں نے کہا کہ مسجد الحرام میں اسلامی فن تعمیر کا حسن قابل دید ہے۔ یہاں قرآنی آیات کچھ اس انداز سے تحریر کی گئی ہیں جنہیں دیکھنا اچھا لگتا ہے۔ یہاں کی دیواروں، چھتوں اوردالانوں میں تعمیراتی پھول پتیوں کا استعمال خاص قسم کی فضا بناتا ہے۔
الذبیانی نے کہا کہ مسجد الحرام کے  کونے کونے میں مختلف سائز اور شکل و صورت کے فانوس نصب ہیں جو دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ 


مسجد الحرام میں لگے فانوس انتہائی خوبصورت ہیں۔ (فوٹو العربیہ)

سعودی فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ حجر اسماعیل (خانہ کعبہ کا بغیر چھت والا حصہ) کے فانوسوں کا حسن اپنے آپ میں ایک مثال ہے۔
 حرم شریف کے مینارے فن تعمیر اور ان میں پھول پتیوں کی شمولیت سے حسن دو چند ہوگیا ہے۔ ہر مینارہ تقریبا 89 میٹر اونچا ہے۔ ان سب کی تصاویر دنیا بھر کے مسلمانوں کے  لیے خصوصی تحفے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: