مکہ میں صحت خدمات فراہم کرنے والے 250 سعودی رضا کاروں کی کہانی
مکہ میں صحت خدمات فراہم کرنے والے 250 سعودی رضا کاروں کی کہانی
بدھ 9 فروری 2022 5:22
سارا کام ٹیم ورک کے طور پرکیا جا رہا ہے(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں 250 سعودی شہری رضا کار منفرد انداز میں صحت خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ سارا کام ٹیم ورک کے طور پر کیا جا رہا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں صحت رضاکاروں کی ٹیم کے سربراہ مازن صالح الھیج نے بتایا کہ ’ہماری سوچ یہ ہے کہ صحت آگہی اور نگہداشت کا کام صرف وزارت صحت اور اس کے ماتحت اداروں کا ہی نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد کو اپنے دائرے میں یہ کام انجام دینا چاہیے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’شروعات چھ ممبران سے ہوئی تھی اور اب ڈھائی سو سے زیادہ افراد مختلف شعبوں میں صحت خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ہسپتالوں، ہیلتھ سینٹرز میں رضاکارموجود ہیں۔ ام القریٰ یونیورسٹی کی طالبات اور طلبہ بھی ہماری ٹیم کا حصہ بن رہے ہیں‘۔
مازن صالح الھیج نے کہا کہ ’مکہ مکرمہ محکمہ صحت کے ساتھ شراکت ہے۔ ٹیم کے ارکان مختلف مواقع پر مخصوص زمروں کے زائرین کو خصوصی سروس فراہم کرتے ہیں۔ شہدائے وطن کے خاندانوں کو رمضان میں خصوصی صحت نگہداشت مہیا کی گئی‘۔