Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر انصاف سے برطانوی وزیر کی ملاقات 

مملکت میں تبدیلیوں اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی سے ریاض میں انسانی حقوق اور اقلیتوں کے برطانوی وزیر لارڈ طارق احمد نے ملاقات کی ہے۔
 عدل انصاف کے حوالے سے مملکت میں تبدیلیوں اور انسانی حقوق کے فروغ اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر انصاف نے مملکت میں عدل و انصاف کے نظام کا تعارف کرایا۔

نئے قوانین بین الاقوامی قانونی رجحانات کے عین مطابق ہیں(فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے کہا کہ سعودی قیادت کی دلچسپی عدالتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے، عدالتی سہولتوں کا معیار بلند کرنے اور انسانی حقوق کے فروغ کی صورت میں برآمد ہوا ہے۔
اس موقع پر ان خصوصی قوانین کا بھی تذکرہ کیا گیا جن کا اعلان ولی عہد نے کیا تھا۔ نئے قوانین بین الاقوامی قانونی رجحانات کے عین مطابق ہیں۔ 
الاخباریہ کے مطابق برطانوی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔ دونوں ملکوں دوست اور شراکت دار ہیں۔

شیئر: