وزارت انصاف نے 1.2 ملین درخواستیں نمٹا دیں
درخواستوں میں ایک لاکھ 59 ہزار شادی کے آن لائن معاہدوں پر مشتمل تھیں۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت انصاف نے کہا ہے کہ اس کے دستاویزات کے مرکزی شعبہ نے اکتوبر2020 سے اب تک 12 لاکھ سے زیادہ درخواستوں کی تصدیق کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ان تمام درخواستوں میں ایک لاکھ 59 ہزار شادی کے آن لائن معاہدوں پر مشتمل تھیں جب کہ دو لاکھ درخواستیں معاہدوں کو ڈیجیٹائز کرنے کے عنوان سے متعلق تھیں۔
وزارت انصاف نے وضاحت کی ہے کہ دیگر درخواستوں میں شراکت داری کے اکاؤنٹس کی رجسٹریشن، شادی کے معاہدوں کی تصدیق اور دیگر سماجی خدمات کے متعلق دستاویزات شامل تھیں۔
وزارت انصاف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ادارے کے قیام کا مقصد تمام دستاویزات سے متعلق خدمات کو ڈیجیٹل سسٹم میں تبدیل کرنا ہے۔
اس نظام کے تحت ایسی ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہے جو سمارٹ سسٹمز کو سپورٹ کرتی ہے اور سٹریٹجک اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کام نمٹا دیتی ہے۔
وزارت انصاف کے تحت اس ڈویژن میں دستاویزات کی تصدیق اور رئیل سٹیٹ سے متعلق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کام کیا جاتا ہے۔