خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو تاجکستان کے صدر امام علی رحمن کا مکتوب موصول ہوا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق تاجکستان کے سفیر اکرم کریمی نے جمعرات کو دفتر خارجہ ریاض میں سیکریٹری خارجہ برائے بین الاقوامی امور ڈاکٹر عبدالرحمن الرسی سے ملاقات کرکے مکتوب پیش کیا۔
سیکریٹری خارجہ نے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نیابت کرتے ہوئے مکتوب وصول کیا۔
تاجکستان کے سفیر اور سعودی عہدیدار نے مختلف شعبوں میں مملکت اور تاجکستان کے دوطرفہ تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں نیز باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر نکتہ ہائے نظر کا تبادلہ کیا۔