Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس اپ پر’ریڈ ہارٹ‘ بھیجنا ہراساں کرنے کے مترادف: ماہر سائبر کرائم

ہراساں کرنے پر2 برس قید اور ایک لاکھ ریال جرمانے کی سزا مقررہے (فوٹو: ٹوئٹر)
ماہر سائبرکرائم اور انسداد جعل سازی کمیٹی کے رکن معتز کتبی کا کہنا ہے کہ کسی کوواٹس اپ پر ’ریڈ ہارٹ‘ کا علامتی نشان بھیجنا سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے جس پر 2 برس تک قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق نجی ٹی وی روتانا خلیجیہ کے پروگرام ’سیدتی‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرسائبرکرائم معتز کتبی نے مزید کہا کہ اکثرلوگ قانونی باریکیوں سے لاعلم ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ مشکلات سے دوچار ہوجاتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر’ریڈ ہارٹ‘ یا ’پھول‘ و اسی نوعیت کی دیگرعلامتیں ارسال کرنے میں احتیاط برتی جائے۔ اس نوعیت کی علامات ارسال کرنا ہراساں کرنے کے زمرے میں بھی آتا ہے اس سے قطع نظر کہ مذکورہ علامات کسی مرد کی جانب سے ارسال کی گئی ہوں یا خاتون کی۔
ماہرسائبرکرائم کا کہنا تھا کہ کہ اگرایسی علامات وصول کرنے والے کو ان سے کسی قسم کی ایذا پہنچے تو یہ قانونی مسئلہ اختیار کرسکتی ہے جو سائبرکرائم میں ہراساں کرنے کے زمرے میں شامل ہے۔
 انہوں نے مزید کہا کہ ہراساں محض جسمانی طور پر ہی نہیں بلکہ الفاظ ، عبارت یا دیگر ذرائع سے غیرمناسب رویے کا اظہار کرنا بھی شامل ہے جو جرم شمار کیا جاتا ہے۔

شیئر: