سوشل میڈیا پر ’غیر مناسب‘ وڈیو، تحقیقات کے لیے خاتون کی طلبی
پراسیکیوش کے ادارے کی جانب سے فوری نوٹس لیا گیا ( فٹو عاجل)
سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پرغیر مناسب وڈیو وائرل کرنے والی خاتون کو تحقیقات کےلیے ادارے نے طلب کیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک خاتون انتہائی غیر مناسب الفاظ کہہ رہی تھی جنہیں کسی بھی حالت میں مہذب طرز تخاطب نہیں کہا جاسکتا تھا۔
وڈیو وائرل ہونے پر پراسیکیوش کے ادارے کی جانب سے اس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے خاتون کو تحقیقات کےلیے ادارے میں طلب کر لیا گیا ہے۔
پبلک پراسیکیوشن کے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اس قسم کی وڈیو بنا کراسے سوشل میڈیا پراپ لوڈ کرنا سائبرکرائم کے زمرے میں آتا ہے جس پر قانون کے مطابق سزا مقرر ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے اس قسم کی سرگرمیوں سے اجتناب برتیں اورغیراخلاقی امور سے خود کو دور رکھیں۔