Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامیابی کا سہرا فلاپ فلموں پر ہے، منوج باجپئی

ممبئی .... اداکار منوج باجپئی نے کہا ہے کہ فلمی صنعت میں میری کامیابی کا سہرا میری ’’نام نہاد‘‘ فلموں کے سر ہے۔ شروع میں مجھے لوگوں نے مسترد کردیا تھا اور میں ناکام ہوگیا تھا لیکن اس ساری صورتحال کی وجہ سے ہی میں آج اداکار ہوں۔ کامیابی آپ کو کوئی چیز نہیں سکھاتی جبکہ ناکام اور مسترد کرنے سے آپ بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ اپنی زندگی میں ، میں نے ناکامی دیکھی اور فلاپ فلمیں ہی کی تھیں اور اب میں ان لوگوں کیلئے ایک مثال ہوں جن کا کیریئر ہی فلاپ فلموں سے شروع ہوا ۔ آپ میری کامیاب فلموں کو انگلیوں پر گن سکتے ہیں لیکن میں نے جتنی فلاپ فلمیں دی ہیں انکی تعداد زیادہ ہے مگر مجھے ان فلموں پرفخر ہے۔باجپئی کا کہناتھا کہ جو فلمیں باکس آفس پرکامیاب نہیں ہوتیں وہ کافی دنوں تک یاد رکھی جاتی ہیں۔ میری ان فلموں کی بہت تعریف کی گئی تھی اور انہی کی وجہ سے میں پوری دنیا گھوما۔ میری فلم ’’علی گڑھ ‘‘ اور ’’بدھیا سنگھ‘‘ اب بھی دنیا میں کہیں نہ کہیں سینمائوں میں چل رہی ہیں۔ باجپئی نے اس امر پر اطمینان ظاہر کیا کہ انکی نئی فلم ’’نام شبانہ‘‘ کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔

شیئر: