حائل میں چوری کی وارداتوں میں ملوث 8 رکنی گروہ گرفتار
گروہ میں 7 سعودی اور ایک غیر ملکی شامل ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
حائل ریجن میں پولیس نے چوری ، لوٹ ماراورڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث 8 رکنی گروہ کوگرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق ریجنل پولیس ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں 7 سعودی شہری اور ایک سوڈانی شامل ہے جو غیر قانونی طورپر مملکت میں مقیم ہے۔
گروہ پرالزام ہے کہ وہ چوری ولوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ ملزمان نے گھروں، دکانوں اور گاڑیوں سے قیمتی اشیا چرائی تھیں۔
ملزمان کے خلاف ابتدائی رپورٹ درج کرنے کے بعد انہیں پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں ان سے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد مقدمہ فوجداری عدالت میں پیش کیاجائے گا۔