Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی کے کیبل چرانے اور دیگر وارداتوں میں ملوث غیر ملکی گرفتار

کیبل چوروادات میں مسروقہ گاڑی استعمال کرتے تھے(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض ریجن کے پولیس ترجمان میجر خالد الکریدیس کا کہنا ہے کہ الیکٹریکل کیبلز اور بریکرچوری کے الزام میں دوغیرملکیوں کوحراست میں لیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ملزمان سے برآمد ہونے والے سامان کی مالیت 7 لاکھ 38 ہزار 400 ریال بتائی جاتی ہے۔
میجرالکریدیس کا کہنا ہے کہ بجلی کی اشیاچوری کرنے والے غیر ملکی مسروقہ گاڑی استعمال کرتے تھے جس کے ذریعے وہ مختلف زیرتعمیرعمارتوں میں استعمال ہونے والے کیبلز اور سرکٹ بریکرز چراتے اور انہیں اسکریپ کے طورپرفروخت کرتے تھے۔
ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرکے  پراسیکیوشن کے ادارے کو ارسال کر دیا گیا جہاں ان سے مزید تحقیقات کے بعد کیس عدالت میں فائل کیا جائے گا۔
دوسری جانب ریاض میں ہی پولیس نے دو انڈین اور ایک سری لنکن باشندے کو حراست میں لیا ہے جن پرچوری کی 41 وارداتوں کا الزام ہے۔
ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔ گرفتار ملزمان کی عمریں 50 برس کے قریب بتائی جاتی ہیں۔

شیئر: