فی تولہ اور دس گرام سونے کی نئی قیمت کیا رہی؟
جمعہ 11 فروری 2022 15:36
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں کمی ہوئی ہے (فوٹو: پکسابے)
پاکستان میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں ایک روز کے استحکام کے بعد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
جمعہ کے روز پاکستان کی گولڈ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 250 روپے کی کمی کے بعد 125300 روپے ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کے نرخ میں 214روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 107425 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 1826 ڈالر رہی۔