مسجد الحرام میں چھ ماہ کے دوران زمزم کی 80 لاکھ بوتلیں تقسیم
مسجد الحرام میں چھ ماہ کے دوران زمزم کی 80 لاکھ بوتلیں تقسیم
جمعہ 11 فروری 2022 21:25
زمزم کی فراہمی کے لیے روبوٹس کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں مسجد الحرام کی انتظایمہ نے میں رواں ہجری سال کی پہلی ششماہی کے دوران زائرین میں آب زمزم کی 200 ملی گرام کی 80 لاکھ ڈسپوزایبل بوتلیں تقسیم کی ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق مسجد الحرام میں 5 ہزار221 کولرزموجود ہیں، خصوی ٹرالیوں کے ذریعے 3 کروڑ 80 لاکھ لٹر زمزم فراہم کیا گیا۔
حرمین شریفین کی انتظامیہ نے زائرین کو آب زمزم فراہم کرنے کے لیے روبوٹس کا استعمال بھی شروع کیا ہے۔ یہ کثیر المقاصد پروگرام ہے۔
اس کا ایک فائدہ یہ ہے کہ وبا کے زمانے میں وائرس لگنے کا امکان کم ہوجاتا ہے۔
روبوٹ میں ایک راؤنڈ کے دوران 30 بوتلیں تقسیم کرنے کی صلاحیت ہے۔ ہر روبوٹ 5 سے 8 گھنٹے تک کام کر سکتا ہے۔
روبوٹ لیزر سسٹ اور کیمروں سے آراستہ ہے۔ تمام رکاوٹوں سے خودکار سسٹم کے تحت بچاؤ کرتا ہے۔
مسجد الحرام میں آب زمزم کی انتظامیہ کے انچارج عبدالرحمن الزھرانی نے بتایا کہ اس وقت 140 انچارج کام کررہے ہیں۔ ایک ہزار سے زیادہ اہلکار ہیں جومسجد الحرام کے اندر اور باہر کے صحنوں میں چوبیس گھنٹے ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔