Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 مسجد الحرام میں زائرین کو آب زمزم کی فراہمی کے لیے روبوٹ

روبوٹ آلودگی کے امکان کو کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں زائرین کو آب زمزم کی فراہمی کے لیے روبوٹ سروس متعارف کرائی گئی ہے۔
 یہ اسمارٹ روبوٹ آلودگی کے امکان کو کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
عرب نیوز اور العربیہ کے مطابق اس موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگران اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ’کورونا وبا کے دوران زائرین کی سلامتی اور تحفظ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہوگیا ہے‘۔

زائرین کی سلامتی اور تحفظ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

انہوں نے کہا کہ ’سمارٹ ربورٹ کسی کو ٹچ کیے اور زائرین کی آمد ورفت میں رکاوٹ ڈالے بغیر حفظان صحت کے اصولوں کے تحت زمزم کی بوتلیں تقسیم کرتا ہے‘۔
حرمین کی انتظامیہ روزانہ مسجد الحرام میں زمزم کے 50 سے زیادہ نمونے حاصل کر کے ان کا تجزیہ کرتی ہے تا کہ اس بات کی تصدیق ہو سکے کہ زمزم کا نیٹ ورک جراثیم اور آلودہ ذرات سے پاک ہے۔
یاد رہے کہ کورونا وبا کے پھیلاو کو روکنے اور زائرین کی سلامتی اور تحفظ کے لیے سعودی حکومت نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں کئی اقدامات متعارف کرائے ہیں۔
گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی بیرون ملک سے عازمین حج کے آنے پر پابندی ہے اور اس سال فریضہ حج مملکت میں مقیم ساٹھ ہزار عازمین تک محدود کیا گیا ہے۔

شیئر: