سلطان قابوس کے زیر استعمال دنیا کی مہنگی ترین بندوق، قیمت کیا ہے؟
سلطان قابوس کے زیر استعمال دنیا کی مہنگی ترین بندوق، قیمت کیا ہے؟
ہفتہ 12 فروری 2022 18:55
بندوق معروف سویڈش کمپنی ’وفابین‘ کی تیار کردہ ہے(فوٹو سبق)
عمان میں سلطان قابوس کے زیر استعمال رہنے والی قدیم بندوق کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
قدیم بندوق پرسابق عمانی سلطان قابوس کی تصویرنقش ہے۔ کہا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی مہنگی ترین بندوق ہے۔
سبق نیوز نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے بتایا کہ عمانی سلطان قابوس بن سعید بن تیمور کی بندوق معروف سویڈش کمپنی ’وفابین‘ کی تیار کردہ ہے۔
سویڈش کمپنی 1977 میں قائم کی گئی تھی جو راویتی بندوقیں بنانے میں عالمی شہرت کی حامل ہے۔ کمپنی کی تیارکردہ بندوقوں کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ ہاتھ سے بنائی جاتی ہیں جن میں کسی قسم کا مشینی عمل دخل نہیں ہوتا اسی لیے اس کی قیمت عام بندوقوں سے بہت زیادہ ہوتی ہے۔
سابق عمانی سلطان قابوس کی بندوق کی قیمت کا تخمینہ اس وقت 9 لاکھ 80 ہزار ڈالرلگایا گیا ہے۔ بندوق پرسلطان قابوس کی تصویر نقش ہے جس کی وجہ سے اس کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
سویڈیش کمپنی انتہائی محدود پیمانے پربندوقیں بنانے کے آرڈر لیتی ہے۔ کمپنی کی خاصیت یہ ہے کہ ایک آرڈرمکمل ہونے کے بعد دوسرا آرڈرلیاجاتاہے۔
کمپنی کی جانب سے متعدد عالمی رہنماوں کے لیے بندوقیں تیار کی گئی ہیں جن میں سلطان قابوس، شیخ زاید ،شیخ محمد بن زاید، شیخ محمد بن راشد، شیخ حمد بن محمد بن راشد شامل ہیں۔
سویڈیش کمپنی نے سلطان قابوس کے انتقال کے بعد اپنے اسٹاگرام پیچ پر بندوق کی تصاویر اپ لوڈ کی ہیں تاہم بندوق کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی جس سے معلوم ہوسکے کہ بندوق کس سال بنائی گئی تھی اور اس کی قیمت کیا تھی۔