ایک ہفتے کے دوران کورونا ایس او پیز کی 28 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں
اتوار 13 فروری 2022 18:29
ریاض ریجن میں سب سے زیادہ 8 ہزار 276 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مملکت میں کورونا ایس او پیز کی 28 ہزار168 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ’ریاض ریجن میں سب سے زیادہ 8 ہزار 276 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔
مدینہ منورہ میں 3 ہزار835، الشرقیہ میں 3 ہزار 654 ، مکہ مکرمہ ریجن میں 2 ہزار448 اورالقصیم ریجن میں 2 ہزار147خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں‘۔
وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ’ مملکت بھر میں سب سے کم خلاف ورزیاں 606 نجران ریجن میں ریکارڈ پر آئیں۔ کم خلاف ورزیوں کے حوالے سے حدود شمالیہ دوسرے نمبر پر ہے جہاں 532 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں‘۔
بیان کے مطابق’ حائل، الجوف، جازان، باحہ، تبوک اور عسیر ریجنوں میں بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں‘۔