Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی پارلیمنٹ نے کورونا ایس او پیز میں نرمی کی سفارش کردی 

سفارشات پر ووٹنگ آئندہ اجلاس میں ہوگی( فائل فوٹو اے ایف پی)
کویتی پارلیمنٹ نے کورونا ایس او پیز میں نرمی کی سفارش کی ہے اس پر ووٹنگ آئندہ اجلاس میں ہوگی۔ 
کویتی خبررساں ادارے ’کونا‘ کے مطابق ارکان پارلیمنٹ نے سفارش کی ہے کہ’ مکمل امیون سٹیٹس کے لیے ویکسین کی دو خوراکوں پر اکتفا کیا جائے اور ویکسین نہ لینے والوں پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں۔ سرکاری اداروں میں داخلے کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی پابندی کی جائے‘۔
’ اسی طرح ایسے ممالک کے سفر کے لیے بھی پی سی آر ٹیسٹ کو کافی سمجھا جائے جو ویکسین نہ لگوانے والوں کو اپنے یہاں آنے کی اجازت دیے ہوئے ہیں‘۔
’یہ بھی سفارش کی گئی ہے کہ ویکسین لگوانے والے بچوں اور ویکسین نہ لگوانے والوں کے درمیان کوئی فرق نہ کیا جائے‘۔
ارکان پارلیمنٹ نے باہر سے آنے والے کویتی شہریوں پر پی سی آر ٹیسٹ کی پابندی ختم کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔

شیئر: