Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مقیم غیر ملکی اور سعودی شہری فوڈ کمپنی کے مشترکہ مالک بن گئے

الاحسا میں قائم کمپنی کی سالانہ آمدنی 30 ملین ریال سے زیادہ ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت تجارت نے ’تستر تجاری‘ (تجارتی پردہ پوشی) مہم کے تحت دی گئی مہلت کے دوران سعودی شہری اور مقیم غیرملکی کو کمپنی کا مشترکہ مالک بنادیا ہے۔  
الاحسا میں قائم فوڈ کمپنی کی سالانہ آمدنی 30 ملین ریال سے زیادہ ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت تجارت نے اتوار کو بیان میں کہا کہ فوڈ کمپنی پندرہ برس سے غیر قانونی طریقے سے کاروبار کررہی تھی۔ اس کا اصل مالک غیر ملکی تھا اور سعودی اسے اپنے نام سے کاروبار کرا رہا تھا۔ 
بیان میں کہا گیا کہ اصلاح حال کے بعد کمپنی قانون کے دائرے میں آگئی ہے۔ اب اس کے خلاف انسداد تجارتی پردہ پوشی قانون کے تحت کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔ 
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ اس طرح کی تمام کمپنیوں کو مہلت ختم ہونے سے قبل قانون کے دائرے میں لانے کے لیےآگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں تجارتی پردہ پوشی ( سعودی شہریوں کے نام پر غیرملکیوں کا کاروبار) کے لیے دی گئی مہلت 16 فروری کو ختم ہو رہی ہے جس کے بعد بڑے پیمانے پر تفتیشی کارروائیواں کا آغاز کیا جائے گا۔ 
 مملکت میں موجود ایسے غیر ملکی جو تجارتی پردہ پوشی میں ملوث ہیں وہ مہلت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے معاملات کو قانونی دائرے میں لے آئیں۔ 

شیئر: