Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے سفیر کی وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ سے ملاقات

ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فوٹو: سعودی سفارتخانہ
پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان کے وفاقی وزیر برائے عمل و اقامت کاری چوہدری طارق بشیر چیمہ سے ملاقات کی ہے۔
پیر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات کے حوالے سے سعودی سفارت خانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا گیا ہے کہ  دورانِ ملاقات خوشگوار گفتگو ہوئی۔
ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے سفیر نواف بن سعید المالکی کی وفاقی وزیر سے ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: