Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر کی وزیراعظم سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے کا اعادہ

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے پیر کو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم ہاوس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں سعودی سفیر اور عمران خان نے دو طرفہ تعاون اور کورونا وائرس کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
اعلیٰ سطحی ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب  کے درمیان مضبوط، دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل پچھلے ھفتے سعودی سفیر نے پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی تھی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور، دفاعی تعاون اورعلاقائی سیکیورٹی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
 ملاقات میں سعودی عرب کے سفیر نے کہا کہ سعودی عرب خطے کے تمام ایشوز پر پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
اس سے ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سعودی سفیر کی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے بھی ملاقات ہوئی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
نیول چیف اور معزز مہمان نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون پر بات چیت کی۔
معزز مہمان نے امیرالبحر کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شیئر: