پاکستان کے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے وزیراعظم کو تجویز دی ہے کہ 8 مارچ یوم خواتین کے موقع پر ہونے والےعورت مارچ پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس دن کو ’بین الاقوامی یوم حجاب‘ کے طور پر منایا جائے۔
اردو نیوز کو دستیاب وفاقی وزیر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ بظاہر ’عورت مارچ‘ کو حقوق نسواں کے تحفظ کا عنوان دیا گیا ہے لیکن اس مارچ پر جس طرح کے بینرز، پلے کارڈز، اور نعروں کا اظہار کیا جاتا ہے ان سے یہ تاثر ملتا ہے کہ شاید مسئلہ حقوق نسواں سے زیادہ اسلام کی طرف سے دیے گئے نظام معاشرت کا ہے۔
مزید پڑھیں
-
عورت مارچ: ’قانون کے مطابق کسی کو روکا نہیں جا سکتا‘Node ID: 462671
-
تیرا جسم میری مرضی، ’عورت کی مظلومیت کا بہترین بیان‘Node ID: 547281