Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور بحرین کے درمیان سفر کےلیے ہیلتھ ای پاسپورٹ کا آغاز

سعودی کابینہ نے مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی ہے( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب اور بحرین نے دونوں ملکوں کے درمیان سفر کےلیے ہیلتھ ای پاسپورٹ کا آغاز کیا ہے۔
 یاد رہے کہ سعودی کابینہ نے بحرین اور مملکت کو جوڑنے والے کنگ فہد پل سے گزرنے والے مسافروں کے ہیلتھ پاسپورٹ کو موثر بنانے سے متعلق مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی ہے۔
سعودی اتھارٹی برائے ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ( سدایا) اور بحرین کی انفارمیشن اینڈ ای گورنمنٹ کے درمیان  الیکڑانک دستاویز کو فعال بنانے کے لیے مفاہمتی یادداست کی منظوری دی گئی ہے۔
 کنگ فہد کاز وے سے سفرکرنے والے سعودی اور بحرین کے شہریوں اورمقیمین  کو سہولت حاصل ہوگی۔ مسافروں کے ہیلتھ ڈیٹا  کی تصدیق اور انہیں میچ کرنے میں مدد ملے گی۔
دونوں ملکوں نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کورونا وائرس کے انسداد کے سلسلے میں حفاظتی تدابیر کو موثر بنانے کے لیے کیے تھے۔
ای ہیلتھ پاسپورٹ سے جہاں سفری کارروائی تیزی آئے گی وہاں مسافروں کا وقت بھی بچے گا۔

 

شیئر: