پاکستان کے وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پیٹرول کے استعمال کو کم سے کم کرنے کی کوشش کریں۔
واضح رہے منگل کو پاکستان کی حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں یکدم 12.03 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9.53 روپے اضافہ کردیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مزید پڑھیں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مستردNode ID: 640496
-
قیمتوں میں اضافہ، ’اب پیٹرول ساشے پیک میں دستیاب ہوگا‘Node ID: 645096
پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ’جہاں تک ممکن ہوسکے ہمیں تھوڑا کم فیول (پیٹرول) استعمال کرنا چاہیے اور سخت وقت میں یہی ہوتا ہے کہ زندگی نارمل نہیں رہ سکتی ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں آئل کی فی بیرل قیمت 95 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
#Shiblifaraz advise to Nation
''Use #Petrol in low quantity'' pic.twitter.com/TXSIDXr3Fd— Shehzad Gul Hassan (@ShehzadGul89) February 16, 2022
سوشل میڈیا صارفین وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے اس بیان پر انہیں طنز و تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
ملک ارشد نامی صارف نے طنزاً کہا کہ ’مطلب جس نے فیصل آباد سے لاہور جانا ہے وہ ننکانہ صاحب چلا جائے، یا پھر گاڑی کی بجائے موٹر سائیکل پر چلاجائے، اگر مزید بچت کرنہ ہے تو سائیکل پر جاسکتا ہے۔‘
فہمیدہ یوسفی نے شبلی فراز کے مشورے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’کہیں تو سانس بھی کم کرلیں کونسا ہمارے آکسیجن کے کھیت لگے ہیں۔‘
کنور حسین نے کہا کہ ’عوام پیٹرول دم کرکے استعمال کریں برکت ہوگی۔‘
علی نامی صارف نے طنزاً شبلی فراز کے بیان کو اچھا مشور قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’میں ہر روز پیٹرول سے نہانا بند کردوں گا اور پانی کا استعمال کروں گا۔‘