Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قیمتوں میں اضافہ، ’اب پیٹرول ساشے پیک میں دستیاب ہوگا‘

پیٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے فی لیٹر پر جاپہنچی ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں یکدم 12.03 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9.53 روپے اضافے کے بعد سوشل میڈیا صارفین حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے فی لیٹر پر جا پہنچی ہے۔
اقتصادی امور پر رپورٹنگ کرنے والے صحافی شہباز رانا نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’کسی نے نہیں سوچا ہوگا کہ وزیراعظم عمران خان پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 160 روپے تک پہنچا دیں گے۔‘
ثمر ہارون بلور نے قیمتوں میں اضافے کو تمام ’تمام پیٹرول بموں کی ماں‘ قرار دیا۔
صحافی مبشر زیدی نے طنزاً لکھا کہ ’کل سے پیٹرول ساشے پیک میں دستیاب ہوگا۔‘
محمد جنید نے لکھا کہ ’مدینہ کے تصوراتی اور انقلابی لیڈر نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 3 پیسے کا اضافہ کردیا ہے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’مہنگائی کو روکنا ناممکن ہوگیا ہے۔‘

شیئر: