کراچی ...سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی پولیس اللہ ڈنو خواجہ کی برطرفی پر سندھ حکومت کی جانب سے حکم امتناع ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت عالیہ کو اللہ ڈنو خواجہ کی بر طرفی سے متعلق کابینہ کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے استدعا کی کہ کیس میں حکم امتناع ختم کیا جائے۔ سندھ ہائی کورٹ نے کابینہ اجلاس کے فیصلہ ایجنڈے کی کاپی طلب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل کا تحریری بیان ریکارڈ کا حصہ بنا لیا۔ عدالت نے کہا کہ جب تک کیس پر حتمی فیصلہ نہیں ہوتا، اے ڈی خواجہ بطور آئی جی پولیس اپنا کام جاری رکھیں۔