کویت میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ میں گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی اے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ میں کویت میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 538.8 ملین ڈالرکا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8.8 فیصد زیادہ ہے۔
گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کویت میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 495.1 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔
جنوری کے مہینہ میں کویت سے ترسیلات زر کا حجم 63.1 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں کم ہے۔ گذشتہ سال جنوری میں کویت میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 73.7 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔
موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی اوربینکنگ ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات اورسہولیات کی وجہ سے سمندرپار پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے دوران 9.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔