Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی صوبے حضرموت میں 133 ٹن راشن پیکٹ تقسیم

 راشن پیکٹوں سے 7500 افراد کو فائدہ ہوا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمن کے صوبے حضرموت میں 133 ٹن سے زیادہ راشن پیکٹ تقسیم کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے حضر موت کے حجر ضلع میں نادار خاندانوں اور نقل مکانی کرکے آنے والے یمنی باشندوں میں 133 ٹن 750 کلو گرام راشن پیکٹ تقسیم کیے۔ 

راشن پیکٹ میں 107 کلو گرام کھانے پینے کی اشیا موجود ہیں( فوٹو ایس پی اے)

شاہ سلمان مرکز نے بتایا کہ راشن پیکٹوں سے 7500 افراد کو فائدہ ہوا ہے۔ ایک راشن پیکٹ میں 107 کلو گرام کھانے پینے کی7 قسم کی اشیا موجود تھیں۔  
2022-2021 کے دوران خوراک امداد پروگرم کے تحت یمن کے پندرہ علاقوں میں متاثرہ اور ضرورت مند خاندانوں کو 20 ہزار ٹن سے زیادہ ایک لاکھ 92 ہزار راشن پیکٹ تقسیم ہوں گے۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے مارب صوبے کے الوادی ضلع میں متاثرین کو گرم ملبوسات کے 600 بیگ تقسیم کیے جن سے 3600 افراد کو فائدہ ہوا ہے۔ 

شیئر: