Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز اور سعودی ادارے میں مشترکہ تعاون کا معاہدہ

سعودی ادارہ آبی منصوبوں میں تکنیکی اور لاجسٹک مدد فراہم کرے گا( فوٹو ایس پی اے)
 سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی  خدمات نے منگل کو کھارے پانی کو قابل استعمال کےادارے کے ساتھ مشترکہ تعاون کی یادداشت پر ریاض میں دستخط کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ اور کھارے پانی کو قابل استعمال بنانے کے ادارے کی جانب سے گورنرانجینیئر عبداللہ العبد الکریم نے یادداشت پر دستخط کیے۔
 کھارے پانی کو قابل استعمال بنانے کا ادارہ دنیا بھر میں شاہ سلمان مرکز کے آبی منصوبوں کو تکنیکی اور لاجسٹک مدد دے گا۔ ادارے کے  تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔  
شاہ سلمان مرکز دنیا کے کئی ممالک میں ضرورت مندوں کے لیے آبی منصوبے بھی نافذ کرتا ہے۔ معاہدہ مختلف قومی اداروں کے درمیان تعاون سے متعلق وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کا حصہ ہے۔

شیئر: