Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام پر امریکی حملہ،60کروز میزائل داغے گئے

دمشق۔۔۔۔امریکی صدر ٹرمپ کے حکم پر امریکہ نے شامی حکومت کے خلاف مبینہ مہلک گیس حملوں کے جواب میں 60ٹام ہاک کروز میزائلوں سے حملہ کردیا ہے۔ اس ایئر بیس پر میزائل داغے گئے جہاں سے 2روز قبل عوام پر گیس سے حملہ کیا گیا تھا۔ یہ میزائل بحیرہ روم میں امریکی بحری جہاز سے داغے گئے جو امریکی بحریہ کے چھٹے بیڑے کا حصہ ہے۔پنٹاگان کے ترجمان نے بتایاکہ ان میزائلوں کے ذریعے شامی طیاروں، ایئرڈیفنس سسٹم، پٹرولیم، لاجسٹیکل اسٹوریج، فضائی دفاعی نظام اور راڈار کونشانہ بنایا گیا۔ صدر ٹرمپ کے مطابق اس بات پر کوئی شک نہیں کہ شام نے ممنوعہ کیمیائی اسلحہ کا استعمال کیا۔ امریکہ کی قومی سلامتی کے مفاد کیلئے ضروری ہے کہ مہلک کیمیائی ہتھیاروں کے پھیلاؤاور استعمال کو روکا جائے۔ دریں اثنا امریکی حملے کے بعد ایشیائی مارکیٹیں مندی کا شکار ہوگئیں جبکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ ڈالر کی قیمت گرگئی جبکہ سونے کی قیمت بڑھ گئی۔

شیئر: