اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن نے کہا ہے کہ پاکستانی جامعات بیرون ملک مقیم ورکرز کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے مختلف ممالک میں اپنے کیمپمس کھولنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کے اجلاس کے دوران وزیراعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانیز سینیٹر ایوب آفریدی نے کہا کہ ’حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران مدینہ میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی یونیورسٹیوں کے کیمپس قائم کیے جائیں۔ ہمیں اس حوالے سے دیکھنا ہوگا کہ کیا ایسا ممکن ہے اور وزارت تعلیم اور ایچ ای سی اس معاملے میں وزارت کے ساتھ کیا مدد کر سکتے ہیں؟‘
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب کی 25 جامعات میں پاکستانی طلبہ کےلیے 650 سکالرشپسNode ID: 637421