Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت تجارت نے انسداد تجارتی پردہ پوشی مہم تیز کر دی

سعودی حکومت نے مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت تجارت نے مدینہ منورہ میں تجارتی پردہ پوشی کے انسداد کے لیےعوامی بازاروں اورتجارتی مراکز کے تفیشی دورے کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد انسداد تجارتی پردہ پوشی کی مہم تیز کر دی گئی ہے۔
تفتیشی مہم متعدد وزارتوں کی مشترکہ کمیٹیاں چلا رہی ہیں۔ ان میں وزارت تجارت، بلدیات، افرادی قوت و سماجی بہبود، ماحولیات، داخلہ، زکوة ٹیکس اینڈ کسٹم اتھارٹی کے نمائندے شامل ہیں۔

تفتیشی مہم متعدد وزارتوں کی مشترکہ کمیٹیاں چلا رہی ہیں( فوٹو ایس پی اے)

تفتیشی مہم کا مقصد تجارتی پردہ پوشی کرنے اور کرانے والوں کی نگرانی اور انہیں قانون کے حوالے کرنا ہے۔
سعودی حکومت نے تجارتی پردہ پوشی کی نشاندہی کے لیے مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
قانون تجارت کی خلاف ورزی کرنے والوں تک رسائی حاصل کرنے، تجارتی پردہ پوشی کا ریکارڈ حاصل کرنے، مختلف معلومات کا تجزیہ کرنے اور خلاف ورزیو ں پر سزا دلانے کے لیے مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی سے کام لیا جا رہا ہے۔
علاوہ ازیں وزارت تجارت نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ابہا میں ایک کمپنی جو تجارتی پردہ پوشی میں ملوث تھی خود کو قانونی دائرے میں لے آئی۔ اس کی سالانہ آمدنی دس ملین ریال ہے۔
کمپنی نے دی گئی مہلت سے فائدہ اٹھایا اور اپنے کاروبار کو قانون کے مطابق بنا لیا۔

شیئر: