Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی پردہ پوشی پر سعودی خاتون اور اس کے شوہر کو سزا

تینوں افراد کو 6 ماہ قید اور ان میں سے ہر ایک پر 60 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا گیا ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت تجارت نے کہا ہے کہ تجارتی پردہ پوشی پر عدالت نے ایک سعودی خاتون اور اس کے غیر ملکی شوہر کے خلاف سزا سنائی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی خاتون نے ریاض میں اپنے نام سے غیر ملکی کو کاروبار کی اجازت دے رکھی تھی۔
وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ’سعودی خاتون کے نام پر قائم تجارتی ادارے کو اس کے شوہر کا ایک غیر ملکی رشتہ دار چلاتا تھا۔‘
’ادارے کے مالی معاملات اور سرگرمیوں سے خاتون کا  کوئی تعلق نہیں تھا۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’تجارتی پردہ پوشی ثابت ہونے پر سعودی خاتون، اس کے غیر ملکی شوہر اور ادارہ چلانے والے غیر ملکی کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’جرم ثابت ہونے پر تینوں افراد کو 6 ماہ قید اور ان میں سے ہر ایک پر 60 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔‘
’علاوہ ازیں تجارتی ادارے کو مستقل طور پر بند، لائسنس منسوخ اور خاتون کو آئندہ تجارت کی اجازت نہ دینے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔‘
’عدالت نے مذکورہ بالا سزاؤں کے علاوہ تینوں کے نام مقامی اخبارات میں مشتہر کرنے کے علاوہ ادارہ چلانے والے غیر ملکی کو ملک سے بیدخل اور آئندہ کے لیے بلیک لسٹ کردیا ہے۔‘

شیئر: