وزارت حج نے عمرہ مضیف ویزہ منسوخ کر دیا
جمعرات 24 فروری 2022 5:35
نئے فیصلے کا اعلان وزارت سرکاری چینل کے ذریعے کرے گی( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ مضیف ویزہ ( مہمان ویزا) منسوخ کر دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’عمرہ مضیف ویزہ منسوخ کر دیا گیا جو بھی نیا فیصلہ ہوگا، اس کا اعلان وزارت سرکاری چینل کے ذریعے کرے گی۔‘
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے اعتمرنا ایپ سے متعلق شکایات کے بارے میں کہا کہ ’بہتر ہوگا کہ ایپ کے نئے ورژن کو اپ ڈیٹ کیا جائے یا اعتمرنا ایپ کو ڈیلیٹ کر کے دوبارہ ڈاؤن لوڈ کریں۔‘
وزارت نے کہا کہ ’ایپ دوبارہ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ توکلنا ایپ کے ڈیٹا میں وہی تاریخ پیدائش ہو جو اعتمرنا ایپ میں درج کی گئی ہے۔‘
یاد رہے کہ عمرہ اجازت نامے کے اجرا کے لیے ضروری ہے کہ امیدوار ویکسین کی خوراکیں لے چکا ہو اور اس کا صحت سٹیٹس امیون (محص) ہو۔ مقیم پلیٹ فارم پر ویکسین کا اندراج بھی ضروری ہے۔
عمرہ زائرین کو مملکت آمد کے بعد سے اڑتالیس گھنٹے کے اندر لیے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔