Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سات برس کے بچوں کےلیے بھی عمرہ اجازت نامے جاری ہوں گے

توکلنا ایپ میں صحت سٹیٹس امیون (محصن) ہونا ضروری ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا کہ سات برس اور اس سے زیادہ کے بچوں کےلیے بھی عمرہ اجازت نامے جاری ہوں گے۔
اجازت نامے کے لیے توکلنا ایپ میں صحت سٹیٹس امیون (محصن) ہونا ضروری ہے۔
وزارت نے بیان میں کہا کہ’ اجازت نامہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے حاصل کرنا ہوگا‘۔
یاد رہے کہ سعودی وزارت حج وعمرہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے بارہ سے اٹھارہ برس کے داخلی افراد کےلیے عمرہ لیے اجازت نامے جاری کر رہی ہے۔
وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ ’عمرہ اجازت نامے کے اجرا کے لیے ضروری ہے کہ امیدوا ر کا  صحت سٹٹس امیون (محصن) ہو۔ ویکسین کی تمام خوراکیں لے چکا ہوں۔ مقیم پلیٹ فارم پر ویکسین کا اندراج ہونا چاہیے‘۔
’بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو مملکت آمد کے بعد اڑتالیس گھنٹے کے اندر پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی‘۔

شیئر: