Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین کپتان روہت شرما ٹی 20 انٹرنیشنل کے ٹاپ سکورر بن گئے

کوہلی نے ٹی 20 میں تین ہزار 296 جبکہ گپٹل نے تین ہزار 299 رنز بنا رکھے ہیں۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
انڈیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما ٹی 20 کے بین الاقوامی مقابلوں میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سری لنکا کے خلاف میچ میں 44 رنز سکور کرنے کے بعد انڈین کپتان ٹی 20 میچز میں دنیا کے ٹاپ سکورر بن گئے۔
روہت شرما نے سابق انڈین کپتان وراٹ کوہلی اور نیوزی لینڈ کے بلے باز مارٹن گپٹل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
کوہلی نے ٹی 20 میں تین ہزار 296 جبکہ گپٹل نے تین ہزار 299 رنز بنا رکھے ہیں۔
لکھنو میں کھیلے جا رہے تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر میزبان انڈیا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔
حال ہی میں تینوں فارمیٹ میں انڈیا کرکٹ ٹیم کے کپتان بنائے گئے 34 سالہ روہت شرما نے ایشان کشن کے ساتھ 111 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ کی۔
روہت کو 44 رنز بنانے کے بعد سری لنکا بولر لاہیرو کمارا نے آؤٹ کیا۔
سنہ 2007 میں ٹی 20 انٹرنیشنل میں ڈیبیو کرنے والے روہت شرما نے 123 میچز کھیلے ہیں اور چار سینچریوں کی مدد سے تین ہزار 307 رنز سکور کیے ہیں۔
سابق کپتان وراٹ کوہلی کو سری لنکا کے خلاف سیریز میں آرام کا موقع دیا گیا ہے۔ انہوں نے 97 ٹی 20 میچز کھیلے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے اب تک 112 ٹی 20 میچز کھیلے ہیں۔

شیئر: