Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک کے سیاسی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، محب گل شلمانی

شلمانی قومی موومنٹ کے تحت پہلا ورکر کنونشن، عہدہ داروں کا تقرر کیا گیا
ریاض (ذکاءاللہ محسن) شلمانی قومی موومنٹ کے چیئرمین محب گل شلمانی کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو ملکر پاکستان کی ترقی میں کردار اد ا کرنا ہوگا۔ملک کے موجودہ سیاسی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ سیاست کو بزنس نہیں بلکہ لوگوں کی فلاح وبہبود کی خاطر ہونا چاہئے۔ شلمانی قومی موومنٹ کے پہلے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری اصل طاقت اور اثاثہ پارٹی ورکرز ہیں جو پاکستانی سیاست میں حقیقی تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ آئندہ ہونے والے الیکشن میں قومی اور صوبائی سطح پر بھرپور حصہ لیا جائے گا۔ اس کے لئے مختلف اضلاع میں باقاعدہ پارٹی کا سیاسی ڈھانچہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ شلمانی قبیلہ قیام پاکستان کے بانیوں میں سب سے نمایاں رہا جس نے قائداعظم محمد علی جناح کا نہ صرف ساتھ دیا بلکہ اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر پاکستان بنایا۔شلمانی قومی موومنٹ کسی ایک طبقے یا قبیلے کی نمائندہ جماعت نہیں بلکہ یہ جماعت پورے پاکستان کی ہے جس کا منشور لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا اور وطن عزیز کی بھر پور خدمت کرنا ہے۔ ورکرز کنونشن میں ریاض کے لئے سید آفرین کو صدر جبکہ سینئیر وائس چیئرمین عثمان، وائس چیئرمین اکبر خان، علی دوست خان اور دولت خان کو منتخب کیا گیا۔ ساجد علی کو جنرل سیکرٹری اور عمر شاہ کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری کامقرر کیا گیا۔ یوتھ ونگ کے لئے اشفاق احمد شلمانی کو صدر بنایا گیا ہے۔
 
 

شیئر: