ابو ظبی میں ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی نے امارات کی دیگر ریاستوں سے ابوظبی میں داخلے کے لیے مقرر گرین ٹریفک پاس اور ای ڈی ای ایگزامینیشن کی پابندی ختم کی ہے۔
امارات الیوم کے مطابق نئے فیصلے پرعملدرآمد پیر 28 فروری سے کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ابو ظبی میں کورونا وائرس پر کنٹرول کے لیے فیس سکیننگ ٹیکنالوجی( ای ڈی ای) استعمال کی جا رہی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ’ ابوظبی کے تمام پبلک مقامات کے لیے گرین پاس سسٹم موثر رہے گا‘۔
ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی کے بیان میں کہا گیا کہ’ یہ اقدام ابوظبی میں کورونا وبا پر کنٹرول کے حوالے سے اچھے اشاروں کو مدنظر رکھنے ہوئے کیا ہے‘۔