Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان کے دیہی علاقے میں حوثی ڈرون گر گیا

’حوثی باغیوں نے ڈرون ڈاغنے کے لیے صنعا ایئرپورٹ کو استعمال کیا ہے‘ ( فائل فوٹو: سبق)
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ جازان کے الجدین دیہی علاقے میں حوثی ڈرون گرا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتحادی افواج نے بتایا ہے کہ ’واقعہ آج ہفتے کو ہوا ہے‘۔
’حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی سرزمین کو ڈرون نشانہ بنانے کے لیے صنعا ایئرپورٹ کو استعمال کیا ہے‘۔
حوثی باغی سعودی عرب کی شہری آبادی، نجی املاک اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مذموم کوششیں کر رہے ہیں‘۔

شیئر: