Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مختلف شہروں میں 13 ہزار 5 سو سے زائد غیر قانونی تارکین گرفتار

’گرفتار شدگان کی کل تعداد میں سے 7465 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں 13 ہزار 5 سو 94 غیر قانونی تارکین گرفتار ہوئے ہوئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گرفتار شدگان اقامہ ولیبر قوانین کے خلاف سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے۔
غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ تعداد 17 فروری سے 23 فروری 2022 کے درمیان کی ہے‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان کی کل تعداد میں سے 7465 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘۔
’4299 گرفتار شدگان سرحد عبور کرکے آئے تھے جبکہ 1830 لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے‘۔
’مذکورہ عرصے کے دوران 249 افراد کو گرفتار کیا ہے جو سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے‘۔
’ان میں سے 52 فیصد یمنی، 43 فیصد ایتھوپی اور 5 فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین کے ساتھ تعاون کرنے پر 7 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے‘۔

شیئر: