Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا راشد خان پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کے لیے واپس آرہے ہیں؟

راشد خان نے لکھا کہ ’پی ایس ایل فائنل میں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلنا اور میرے لیے بہت خوشی کی بات ہوتی‘ (فائل فوٹو: پی ایس ایل)
پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل اتوار کو دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
کرکٹ ماہرین کی جانب سے دونوں ٹیموں کے درمیان ایک زبردست مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔
اس حوالے سے لاہور قلندرز کے لیگ سپنر راشد خان کی فائنل میں واپسی کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ مقامی میڈیا کی جانب سے بھی راشد خان کی پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کے بارے میں بھی خبریں چلائی گئیں۔
سوشل میڈیا پر جاری بحث میں کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ راشد خان اتوار کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کا حصہ ہوں گے۔ جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ راشد خان لاہور قلندرز کی جانب سے فائنل میں نہیں کھیلیں گے۔
پی ایس ایل کے فائنل میں راشد خان کھیلیں گے یا نہیں اس حوالے سے ان کی ٹیم لاہور قلندرز کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی۔
البتہ لاہور قلندرز کے لیگ سپنر راشد خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سنیچر کے روز اپنے بیان میں وضاحت کر کے ساری قیاس آرائیاں ختم کردیں۔
انہوں نے لکھا کہ ’پی ایس ایل فائنل میں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلنا اور میرے لیے بہت خوشی کی بات ہوتی۔‘
’میں قومی فرض جو کہ ہمیشہ پہلی ترجیح ہے کی وجہ سے پی ایس ایل کا فائنل نہیں کھیل سکوں گا۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی اور ٹیم کے لیے نیک تمنائیں۔‘
ٹوئٹر صارف وزیر نے راشد خان کے میچ کھیلنے کے حوالے سے ٹویٹ میں لکھا کہ ’راشد خان لاہور قلندرز جوائن کر رہے ہیں۔ یہ لیگ واقعی سُپر لیگ ہونے جا رہی ہے۔ کھلاڑی نا صرف پیار بلکہ اپنی ٹیموں کی کی عزت بھی کرتے ہیں۔

شیئر: