Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد یونائیٹڈ کی پشاور زلمی کو پانچ وکٹوں سے شکست

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 170 رنز کا ہدف آخری اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا (فوٹو: پی ایس ایل)
پاکستان سُپر لیگ ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے ایلیمینیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ  نے پشاور زلمی کو پانچ وکٹوں شکست سے دے دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا گیا 170 رنز کا ہدف آخری اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
جمعرات کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ 
اسلام آباد نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو ول جیکس صرف 11 رنز بنا کر خالد عثمان کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد شاداب خان اور ایلکس ہیلز کے درمیان 43 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی، جس کے بعد شاداب 22 رنز بنا پر سلمان ارشاد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
آصف علی 7 رنز بنا کر سلمان ارشد کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف 19 اور لیام ڈاؤسن 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے بولنگ کرتے ہوئے سلمان ارشاد نے تین جبکہ بینی ہوویل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 
اس سے قبل پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا۔
کامران اکمل 58 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر وقاص مقصود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ یاسر خان آٹھ اور محمد حارث 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل نے سب سے زیادہ 58 رنز بنائے (فوٹو: پی ایس ایل)

اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی نے تین جبکہ فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یاد رہے بدھ کو ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 82 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
پی ایس ایل کے پہلے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی کو شکست دینے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ اپنا دوسرا ایلیمینیٹر میچ جمعے کو لاہور قلندرز سے کھیلے گی۔ 
اس میچ کی فاتح ٹیم اتوار کو پی ایس ایل کے فائنل میں دفاعی ٹیم ملتان سلطانز سے ٹکرائے گی۔ 

شیئر: