Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ رخ خان کا جیمز بانڈ جیسا کردار، مداحوں کو کردیا حیران

شاہ رخ خان نے نئے اشتہار سے اپنے مداحوں کو حیران کر کے رکھ دیا (فوٹو: سکرین گریب)
بالی وڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کے ایک بیوریج برانڈ کے نئے اشتہار نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی ہے۔
انٹرٹینمنٹ اور فلموں کی خبروں کی انڈین ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق آنند لعل رائے کی فلم ’زیرو‘ کی ناکامی کے بعد شائقین اپنے پسندیدہ اداکار کو سکرین پر دیکھنے کے لیے بے تاب تھے۔
لیکن اس سے پہلے کہ شاہ رخ خان ایک بڑے بجٹ کی فلم کے ساتھ پردہ سکرین پر واپس آتے، انہوں نے اس اشتہار سے اپنے مداحوں کو حیران کر کے رکھ دیا۔
بالی وڈ کے بادشاہ کے ’تھمبس اپ‘ کے نئے اشتہار کی ہر جگہ دھوم مچی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہے ہیں۔
اب برانڈ ماہرین اس حوالے سے بات کررہے ہیں کہ شاہ رخ خان کا اس اشتہار میں کام کرنا صحیح فیصلہ کیوں تھا۔
اپنی برانڈ ویلیو اور فین فالوؤنگ کے لیے مشہور شاہ رخ خان کا تازہ ترین ’تھمبس اپ‘ کا اشتہار ظاہر کرتا ہے کہ ان کی مانگ بہت زیادہ ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

ایک برانڈ ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کی کشش اب بھی بہت زیادہ ہے۔ اور ان کے جیمز بانڈ جیسے کردار نے برانڈ کے حق میں اچھا کام کیا ہے۔
ایک کمیونیکیشن کنسلٹنٹ اور برانڈ ایکسپرٹ کارتک سری نواسن کا کہنا ہے کہ ’تھمبس اپ نے ہمیشہ ہر سیزن میں معروف ایکشن اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے، اکشے کمار، سلمان خان، مہیش بابو اور رنویر سنگھ سمیت دیگر۔‘
’لہذا برانڈ کو انڈورس کرنے کے لیے انڈیا کے سب سے بڑے اسٹار، جو اپنے بڑے بجٹ کے ایکشن کرداروں کے لیے بھی جانے جاتے ہیں، کا انتخاب کرنا بالکل سمجھ میں آتا ہے۔‘

شیئر: