انڈیا کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں وزیراعظم نریندر مودی سمیت ملک کی بڑی شخصیات نے شرکت کی۔
اتوار کو ہونے والی آخری رسومات میں بالی وڈ کی دیگر بڑی شخصیات کے ساتھ ساتھ شاہ رخ خان نے بھی شرکت کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کلپ میں بالی وڈ کے بادشاہ کہلانے والے اداکار لتا منگیشکر کی میت پر کچھ پڑھ کر پھونکتے ہوئے بھی نظر آئے۔
لیکن انڈیا میں دائیں بازو کی جماعتوں کے حامی لوگ شاہ رخ خان پر لتا منگیشکر کی میت پر تھوکنے کا الزام لگا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
انڈیا کی بُلبل لتا منگیشکر کی زندگی کا سفر تصاویر میںNode ID: 642091
-
لتا منگیشکر سُروں کی ملکہ کیسے بنیں؟Node ID: 642116
انڈیا کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سے منسلک ارن یادیو نے شاہ رخ خان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’کیا انہوں نے تھوکا ہے؟‘
क्या इसने थूका है pic.twitter.com/RZOa2NVM5I
— Arun Yadav (@beingarun28) February 6, 2022
چیرو بھٹ نامی صارف نے بھی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ خان پر لتا منگیشکر کی میت پر تھوکنے کا الزام لگایا۔
What kind of culture is this? He's seen spitting right in front of the mortal remains of Shri. #LataMangeshkar didi. pic.twitter.com/aOGvEOvdK3
— Chiru Bhat | ಚಿರು ಭಟ್ (@mechirubhat) February 6, 2022