گوگل پر خود کو تلاش کرتی پھولن دیوی اور ٹوئٹر پر ایکٹو بھگت سنگھ کے درمیان سوچوں میں غلطاں چی گویرا’کیفے انقلاب‘ میں دکھائی دیے تو بھلا یہ غیرمعمولی مناظر کیسے نظرانداز ہو سکتے تھے۔
ان تاریخی شخصیات کی موجودگی دکھانے کے بعد بات یہاں رکی نہیں، گوگل اور ٹوئٹر کے بعد فیس بک کا مرحلہ آیا تو ہاتھ پر سر ٹیکے مخصوص انداز میں سوچتے ہوئے محمد اقبال نے ایک شعر پوسٹ کیا، جسے وہاں موجود سید احمد نے اپنی ٹائم لائن پر دیکھا۔
کیفے انقابل میں محمد اقبال سے غلط شعر منسوب کیا گیا۔ سید احمد نے اسے دیکھ کر کمنٹ میں تعریف کی تو بات ایک مرتبہ پھر فیس بک سے نکل کر ٹوئٹر پر پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں
-
پی ایس ایل سیون کے یادگار لمحات جو بھلائے نہ جا سکیں گےNode ID: 648106
-
’ابھینندن کو اب بھی 27 فروری 2019 کا واقعہ یاد ہے‘Node ID: 648366
نیلسن منڈیلا نے ایک ٹویٹ میں’تعلیم کو سب سے طاقتور ہتھیار‘ کہا تو ان کے پاس موجود خاتون بھی پوری طرح فون کی جانب متوجہ رہیں۔
اس مرحلے پر بھگت سنگھ نے ٹوئٹر پر ’انقلاب زندہ باد‘ کا نعرہ لگایا تو اگلے ہی لمحے چی گویرا بھی فیس بک پر پوسٹ کرتے نظر آئے۔
’تاریخی شصیات‘ کی جانب سے انٹرنیٹ پر بھرپور سرگرمی دکھاتی نایاب فوٹیج آگے بڑھ رہی تھی کہ ’پھولن دیوی کو اچانک ان کے براؤزر نے یوٹیوب کھول کر دینے سے انکار‘ کر دیا۔
’کیفے انقلاب‘ میں ڈیجیٹل دیواروں پر نظر آنے والے مناظر اور ان میں موسیقی کے تڑکے کا سلسلہ اچانک رکا اور پشتو ملی اردو میں اعلان ہوا ’چلو بھئی، ایکچوئلی کیفے کا ٹائم ختم ہو گیا نا تو میں وائی فائی کو بند کر رہا ہوں۔ باقی کا انقلاب کل لے کر آنا۔‘
کاؤنٹر کے عقب میں مخصوس لیبلز لگی رنگ برنگی بوتلوں کی موجودگی میں ہونے والے اعلان نے کچھ اچھا اثر نہ ڈالا تو مایوسی بھری دبی دبی سے صدائے احتجاج بلند ہوئی لیکن ایک مانوس سی آواز اس پر غالب آ گئی۔
نصیحت کے انداز میں کہا گیا ’سوشل میڈیا پر انقلابی ہونا اچھی بات ہے لیکن اصل تبدیلی کے لیے اٹھ اور باہر نکل‘۔
یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ اعلان سن کر کوئی اصل تبدیلی کے لیے باہر نکلا یا نہیں، البتہ ’تاریخی شخصیات کی نایاب ویڈیو‘ میں اچانک پاکستانی گلوکار شہزاد رائے سامنے آئے اور اپنے گانا شروع کر دیا۔
Rare Footage of SIR SYED AHMED KHAN, CHE GUEVARA , ALLAMA IQBAL, BHAGAT SINGH, PHULAN DEVI etc, which you've never seen before! pic.twitter.com/ajOB7nsB8o
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) February 27, 2022